10 محرم الحرام کے مرکزی جلوس کے لیے سیکورٹی پلان فائنل

10 محرم الحرام کے مرکزی جلوس کے لیے سیکورٹی پلان فائنل
کیپشن: 10th of Muharram
سورس: web desk

ویب ڈیسک: سی پی او راولپنڈی کا کہنا تھا راولپنڈی پولیس کے 6 ہزار سے زائد افسران اور جوان ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دیں گے۔ 

تفصیلات کےمطابق ٹریفک پولیس کے 900 اہلکار ٹریفک روانی کو برقرار  کے لیے تعینات رہیں گے، ایلیٹ فورس، سول ڈیفینس، رینجرز،ضلعی انتظامیہ کے اہلکار بھی معاونت کے لئے موجود رہیں گے، 10 محرم الحرام کے 65 جلوسوں اور 113 مجالس مکمل سیکورٹی فراہم کی جائے گی۔

جلوس کے داخلی راستوں پر واک تھرو گیٹس نصب کیئے جائیں گے، جلوس کے روایتی راستوں میں موجود عمارتوں پر ماہر نشانہ باز تعینات رہیں گے، جلوس کے روایتی راستوں سے ملحقہ گلیوں کو مکمل طور پر سیل کر دیا گیا، مرکزی جلوس کی نگرانی کے لیے میٹرو پولیٹن کارپوریشن میں کنٹرول روم قائم کیا گیا۔

  سی پی او راولپنڈی کا مزید کہناتھا ریسکیو راولپنڈی کی امدادی ٹیمیں اسٹینڈ بائے پر موجود رہیں گی،بغیر اجازت جلوس نکالنے والوں پر مکمل پابندی عائد رہے گی۔

Watch Live Public News