اسلام آباد ( پبلک نیوز) پاکستان کے بیشتر مقامات پر آج مطلع ابر آلود رہنے کی پیش گئی ہے ٗ اسلام آباد میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہگرج چمک کے ساتھ بارش اور ژ الہ باری کا امکان ہے ٗ کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے ٗ خیبرپختونخوا میں دیر، سوات، کو ہستان، مانسہرہ ،ایبٹ آباد،مردان ، پشاور،کوہاٹ، بنوں اور ڈی آئی خان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ٗ اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری کی بھی توقع ہے۔سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اورخشک رہے گا ٗ شہید بینظیر آباد،میر پور خاص، تھر پارکر،خیر پور،سانگھڑ،دادو، جیکب آباد، پڈعیدن ، موہنجو داڑو،روہڑی ، سکھراور لاڑکانہ میں شدید گرم رہے گا ٗ کراچی سمیت ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ صبح اور رات کے اوقات میں بوندا باندی کی توقع ہے۔سکھر ، لاڑکانہ، جیکب آباد،خیر پور، کشمور ، گھو ٹکی اور دادو میں شام اور رات کے دوران گرد آلود ہوا ئیں / آند ھی چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ٗ پنجاب کے اضلاع بہاولپور، بہاولنگر، بھکر، لئہ ،ڈی جی خان ، ملتان، ساہیوال میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری کی بھی توقع ہے ٗ خطۂ پوٹھوہار، نارووال، سیالکوٹ، گوجرانوالہ،گجرات، شیخوپورہ، منڈی بہاؤالدین ، لاہور میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ٗ حا فظ آباد، میانوالی ،سرگودھا، خوشاب، فیصل آباد اورقصور میں میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک جبکہ تربت، پنجگور، چاغی، سبی اور کوہلو میں شدید گرم رہے گا ٗ کوہلو، سبی، بارکھان اور ژوب اور گردونواح میں چند مقامات پر تیز ہواو َں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ٗ گزشتہ روز سب سے زیادہ گرمی سبی میں پڑی جہاں کا درجہ حرارت 47 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔