’عمران خان قانون توڑے تو اس کیخلاف بھی کارروائی ہو‘

’عمران خان قانون توڑے تو اس کیخلاف بھی کارروائی ہو‘
اسلام آباد (پبلک نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ قانون کی عملداری طاقتور لوگوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا نام ہے۔ قانون کی عملداری میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال بڑھایا جائے، ہر ممکن تعاون کریں گے۔ وزیراعظم عمران خان نے آج سیف سٹی ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا اور اس دوران ایگل اسکواڈ کا افتتاح کیا۔ وزیراعظم نے شہر کے تحفظ کے حوالے سے سیف سٹی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر وزیراعظم کو تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔ سیف سٹی پراجیکٹ کے تحت 100 موٹرسائیکلوں پر مشتمل نئے ایگل اسکواڈ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جب پولیس اپنا کام کرتی ہے تو ملک میں خوشحالی آتی ہے۔ جس معاشرے میں امن ہوتا ہے وہاں خوشخالی آتی ہے۔انھوں نے کہا کہ امن تب آتا ہے جب طاقت ور کو قانون کے نیچے لایا جائے۔ اگر عمران خان قانون توڑے تو اس کے خلاف بھی کارروائی ہونی چاہیے۔ جنگل کے اندر طاقت کی حکمرانی ہوتی ہے۔ انسانی معاشرے میں قانون کی حکمرانی ہوتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ آج سے 50سال پہلے پاکستان تیزی سے آگے جارہا تھا۔ پولیس کو کسی کی فکر نہیں کرنی چاہیے۔ قانون سب کے لیے برابر ہونا چاہیے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔