اہم خلیجی ملک کویت میں رواں سال عید الاضحی کے پرمسرت موقع پر حکومت نے اہم اعلان کرتے ہوئے طویل چھٹیاں دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزارتوں، محکموں اور سرکاری اداروں میں اس بار 9 چھٹیاں ہونگی۔ کویتی حکومت کے اعلان کے مطابق بروز اتوار مورخہ 10 جولائی سے جمعرات 14 جولائی تک ریاست بھر میں شہریوں کو چھٹیاں رہیں گی۔ سرکاری اداروں کو 17 جولائی کو کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ کویتی میڈیا کے مطابق اس بات کا فیصلہ کابینہ کے اجلاس میں کیا گیا ہے۔ عید الاضحی پر تمام شہریوں کو 10 جولائی سے 14 جولائی تک چھٹیاں دی جائیں گئی۔ یہ 9 چھٹیاں بنیں گی کیونکہ کویت میں سرکاری چھٹی کا آخری دن 14 جولائی بروز جمعرات ہے۔ جبکہ جمعہ اور ہفتے کو تعطیل ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ شروع میں بھی جمعے اور سنیچر کو چھٹی رہے گی۔