حلقہ این اے 240 میں ضمنی انتخاب، پولنگ کا عمل جاری

حلقہ این اے 240 میں ضمنی انتخاب، پولنگ کا عمل جاری
قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 240 میں ضمنی انتخاب کے سلسلے میں پولنگ کا عمل جاری ہے۔ اس حلقے میں پولنگ صبح 8 بجے شروع ہوئی جو بغیر وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔ حلقہ این اے 240 کورنگی اور لانڈھی سمیت مختلف علاقوں پر مشتمل ہے۔ اس ضمنی انتخابات میں مختلف سیاسی اور آزاد 25 امیدوار میدان میں ہیں۔ ایم کیو ایم کے محمد ابوبکر، پی پی پی کے ناصر لودھی اور پی ایس پی کے شبیر قاٸم خانی الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں۔ ان کے علاوہ ٹی ایل پی کے شہزادہ شہباز، مہاجر قومی موومنٹ کے سید رفیع الدین، جی ڈی اے کے تنویر احمد، مسلم لیگ ق کے سید فیضان انیس سمیت 18 آزاد امیدوار میدان میں ہیں۔ این اے 240 میں 203 پولنگ اسٹیشن انتہائی حساس جبکہ 106 پولنگ حساس قرار دئیے گئے ہیں۔ اس حلقے میں کوئی پولنگ سٹیشن نارمل نہیں ہے۔ اس علاقے میں مجموعی طور پر 309 پولنگ سٹیشنز ہیں۔ 5 لاکھ 29 ہزار 855 ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ اس حلقے میں مرد ووٹرز کی تعداد 2 لاکھ 94 ہزار 385 جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 2 لاکھ 35 ہزار 470 ہے۔ پولنگ کے لئے 100 مرد ، 99 خواتین اور 110 مشترکہ پولنگ سٹیشنز ہوں گے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔