عامر لیاقت کی تمام جائیداد اب دانیہ کی ہے: والدہ نے بڑا دعویٰ کردیا

عامر لیاقت کی تمام جائیداد اب دانیہ کی ہے: والدہ نے بڑا دعویٰ کردیا
ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی وفات کے بعد ان کی جائیداد کے حوالے سے بے شمار سوالات اٹھائے جا رہے ہیں. حال ہی میں دانیہ ملک کی والدہ کے اس معاملے پر اہم دعویٰ سامنے آیا ہے. ایک نجی ویب سائٹ کو دیے گئے انٹرویو میں دانیہ کی والدہ نے عامر لیاقت کی جائیداد سے متعلق اہم باتیں کی ہیں۔ دانیہ ملک کی والدہ کا کہنا ہے کہ ہم نے خلع کا کیس دائر کیا تھا اور ابھی وہ جج کے پاس پہنچا بھی نہیں تھا کہ عامر لیاقت وفات پاگئے تو دانیہ اب ان کی بیوہ ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں عامر لیاقت کی جائیداد سے کوئی لالچ نہیں ہے ،ہم شادی سے پہلے بھی اسی گھر میں رہتے تھے اور شادی کے بعد بھی اسی گھر میں ، نَہ کے عامر لیاقت کے دیے گئے بنگلوں میں رہائش پذیر ہیں۔ انہوں‌نے دعویٰ‌کیا کہ عامر لیاقت نے اپنی زندگی میں متعدد بار کہا تھا کہ وہ اپنی پہلی دونوں سابقہ بیگمات اور بچوں کو ان کا حصہ ادا کرچکے ہیں، لہذا اب جو کچھ بھی ہے دانیہ کا ہی ہے. وہ اپنی زندگی میں یہ بات کہہ چکے تھے کہ اب دانیہ ہی میری بیوی ہے اور میں اپنی ساری جائیداد اب اسے ہی دوں گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے عدالت میں عامر لیاقت سے کسی بھی قسم کی جائیداد کا دعویٰ نہیں کیا ، بس تنسیخِ نکاح کا دعویٰ کیا تھا، اب اس پر فیصلہ ہونے سے پہلے ہی عامر لیاقت فوت ہوگئے لہٰذا اسے خلع نہیں صلح ہی کہیں گے، دانیہ ملک عامر لیاقت حسین کی بیوہ ہے۔ خیال رہے کہ دانیہ نے انسٹا سٹوری پر بتایا تھا کہ وہ اپنے شوہر عامر لیاقت حسین کی وفات کے بعد اب عدت میں ہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔