ن لیگ کا وجود ہی جھوٹ سے رقم ہے، شہباز گل

ن لیگ کا وجود ہی جھوٹ سے رقم ہے، شہباز گل
حکومتی رہنماؤں کی جانب سے سابقہ حکومت پر الزام عائد کیا جا رہا ہے کہ انہوں نے عالمی مالیاتی ادارے کے ساتھ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے معاہدہ کیا.مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے آئی ایم ایف کے ساتھ کیے ہوئے معاہدے پر عمل نہ کیا تو ملک دیوالیہ ہو جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف معاہدے کے تحت پٹرول کی قیمت 300 روپے ہونی چاہیے، یہ وہی معاہدہ جو عمران خان حکومت نے آئی ایم ایف سے کیا، یہ جولائی 2019 کا آئی ایم ایف معاہدہ ہے جو سابق حکومت نےکیا. معاملے پر ردعمل دیتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا تھا کہ اس جماعت کا وجود ہی جھوٹ سے رقم ہے، ان کے بقول عمران خان نے IMF کے ساتھ پٹرول کی قیمت 300 روپے فی لٹر کرنے کا معاہدہ کیا، اس جھوٹ میں اہم پہلو یہ ہے کہ عمران خان نے اپنا کیا ہوا معاہدہ پورا نہیں کیا، ہم نے عمران خان کی حکومت ختم کی ہے تاکہ معاہدہ پورا کریں اور IMF کو انصاف دلوائیں. ایک اور ٹوئٹ میں انکا کہنا تھا کہ جھوٹ کے پاؤں نہیں ہوتے، ان کے مطابق عمران خان نے 2019 میں آئی ایم ایف سے معاہدہ کیا تھا پھر تین سال تک پورا نہیں کیا، اب ہمیں مجبوراً پورا کرنا پڑ رہا ہے. عوام سادہ ضرور ہے لیکن جاہل نہیں. اپنے ٹوئٹ میں شہباز گل نے کہاعوام ٹائپو ایرر، بجٹ میں دو نمبری اور جعلسازی کی سزا یافتہ مجرمہ کیلبری کی حقیقت سے اچھی طرح آگاہ ہیں.

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔