احسن اقبال کے چائے کم پینے کے مشورے پر عوام کا دلچسپ رد عمل

احسن اقبال کے چائے کم پینے کے مشورے پر عوام کا دلچسپ رد عمل
پاکستان کے وزیر برائے ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال نے پاکستانی عوام سے اپیل کی تھی کہ وہ چائے کا استعمال کم کر دیں کیونکہ اس کی درآمد کے لیے بھی حکومت کو پیسے ادھار ہی لینا پڑتے ہیں۔ان کے اس بیان پر سوشل میڈیا صارفین نے دلچسپ تبصرے کیے ہیں۔ یہ بات سچ ہے کہ پاکستان میں چائے کو بہت پسند کیا جاتا ہے حال ہی میں احسن اقبال نے عوام سے اپیل کی تھی کہ ’میں یہ بھی قوم سے اپیل کروں گا کہ ہم چائے کی ایک، ایک پیالی، دو، دو پیالیاں کم کر دیں۔ کیونکہ جو چائے ہم امپورٹ کرتے ہیں وہ بھی ہم ادھار لے کر امپورٹ کرتے ہیں۔‘ احسن اقبال کا یہ مشورہ شاید گرتے ہوئے زرمبادلہ کے ذخائر کے تناظر میں ہی تھا لیکن سوشل میڈیا صارفین کو یہ مشورہ پسند نہیں آیا اور جیسے ہی یہ ویڈیو وائرل ہوئی لوگوں کے دلچسپ تبصرے سامنے آئے۔ ایک صارف نے وفاقی وزیر کے مشورے کو ’کراچی والوں سے زیادتی‘ قرار دیتے ہوئے لکھا ’ احسن اقبال لسی پینے کا منع کیوں نہیں کررہے؟‘ ایک صارف نے لکھا کہ کہ ملک میں دوسرا کپ چائے پینے والے ملک دشمن ہیں . ایک اور صارف نے انوکھے چائے کے کپ کی تصویر شیئر کی اور لکھا کہ ’مارکیٹ میں یہ کپ آدھی قیمت میں دستیاب ہے، چائے بھی آدھی کپ اور قیمت بھی آدھی، کیا خیال ہے پاکستانیوں؟‘ ایک صارف نے لکھا کہ احسن اقبال عوام ایک چائے کی پیالی کم پئیے،عوام تو بھی ایک وہ والا پیالہ پی لے جو سقراط نے پیا تھا۔ ایک اور صارف نے دُکھ بھرے انداز میں لکھا کہ ’یہ میرے حقوق کی خلاف ورزی ہے‘۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔