گوگل میپس میں صارفین کیلئے بہترین فیچرز کا اضافہ

گوگل میپس میں صارفین کیلئے بہترین فیچرز کا اضافہ
لاہور: (ویب ڈیسک) گوگل کی جانب سے اپنی مقبول سروس میپس کے لیے بہترین اور کارآمد فیچرز متعارف کرائے گئے ہیں ۔ گوگل میپ دنیا میں راستے تلاش کرنے کے لیے سب سے زیادہ مقبول سروس ہے۔ان نئے فیچرز کا مقصد لوگوں کو سیاحتی دوروں کے دوران مدد فراہم کرنا ہے۔ گوگل نے گلینس ایبل ڈائریکشنز نامی فیچر متعارف کرایا ہے ، یہ فیچر اس سروس کے استعمال میں سبب سے بڑی تبدیلی قرار دی جارہی ہے۔ گلانس ایبل ڈائریکشنز فیچر گوگل میپس کے نیوی گیشن موڈ کو آٹومیٹک اپ ڈیٹس اور جی پی ایس ڈائریکشنز سے جوڑ دے گا۔جس کی مدد سے صارفین کو راستوں کی اپ ٹو ڈیٹ تفصیلات میسر آسکیں گی۔ اس نئے فیچر کے باعث اگر صارف کسی بتائے گئے رستے سے ہٹ کر چلنے لگے تو نقشے کی جانب سے دوسرا رستہ تجویز کردیا جائے گا۔ اس کے علاوہ اینڈرائیڈ ڈیوائس کی لاک اسکرین پر یہ فیچر سسٹم نوٹیفکیشنز کے ذریعے نظر آئے گا۔ گوگل میپس کے ڈیسک ٹاپ ورژن میں ریسنٹس فیچر کافی عرصے سے موجود ہے جو صارف کو کسی سیاحتی دورے کی منصوبہ بندی میں مدد فراہم کرتا ہے۔ اس فیچر کو پہلے سے بھی بہتر بنایا جا رہا ہے،اس نئی اپ ڈیٹ کے باعث گوگل میپس ایسے مقامات کو یاد رکھے گا جن کو آپ ہائی لائٹ کریں گے، چاہے ویب براؤزر بند ہی کیوں نہ کر دیں۔ اس طرح ان مقامات کو بعد میں ڈھونڈنا آسان ہو جائے گا۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔