پاکستان کی کارگو کمپنی ٹی سی ایس کی بڑی کامیابی

پاکستان کی کارگو کمپنی ٹی سی ایس کی بڑی کامیابی
کیپشن: Big success of Pakistan's cargo company TCS

ویب ڈیسک: پاکستانی ٹرانسپورٹ اور لاجسٹکس کمپنی ٹی سی ایس کا ملک گیر سامان کی ترسیل کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی سطح پر بھی یہ سلسلہ جاری ہے۔ ٹی سی ایس نے پاکستان سے بذریعہ قازقستان، آذربائیجان تک سامان کی ترسیل مکمل کر لی ہے۔

ٹی سی ایس نے لاجسٹک آپریشن کا آغاز کراچی بندرگاہ سے کیا اور اکتاؤ کی کیسپین بندرگاہ سے ہوتے ہوئے باکو میں اختتام کیا۔ پاکستان سے بذریعہ قازقستان آذر بائیجان میں سامان کی ترسیل کا مقصد دونوں ممالک کے مابین تجارتی روابط کو بڑھانا تھا۔ 

ٹی سی ایس کے اس لاجسٹک آپریشن میں قازقستان کے سفارت خانے نے بھرپور تعاون فراہم کیا۔ اس کارگو ترسیل سے قازقستان کے ٹرانزٹ ٹرانسپورٹ کی صلاحیت کو بڑھانے میں مدد ملے گی۔

قازقستان کی وزارت خارجہ کے مطابق پاکستانی فارماسیوٹیکل مصنوعات کو پاکستان سے بذریعہ قازقستان، آذربائیجان پہنچنے میں 21 دن لگے جس کے دوران کل 4,820 کلومیٹر کا طویل راستہ طے کیا گیا۔

پاکستانی لاجسٹک ماہرین کے مطابق ٹرانس افغان کوریڈور اور ٹرانس کیسپین انٹرنیشنل ٹرانسپورٹ روٹ، قراقرم ہائی وے کے ساتھ مل کر قازقستان اور پاکستان کی ٹرانزٹ صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔

Watch Live Public News