وزیراعظم اور تاجکستان کے صدر کا عید الاضحیٰ پر مبارکباد کا تبادلہ

وزیراعظم اور تاجکستان کے صدر کا عید الاضحیٰ پر مبارکباد کا تبادلہ
کیپشن: وزیراعظم اور تاجکستان کے صدر کا عید الاضحیٰ پر مبارکباد کا تبادلہ

ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف اور تاجکستان کے صدر امام علی ارحمان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا، جس میں دونوں رہنماؤں کا عید الاضحیٰ پر مبارکباد کا تبادلہ ہوا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم محمد شہبازشریف نے تاجکستان کے صدرامام علی رحمان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور عید الاضحیٰ کے موقع پر مبارکباد دی۔وزیراعظم نے عید کے پر مسرت موقع پر صدر رحمان اور تاجکستان کے برادر عوام کو مبارکباد دی اور دونوں ممالک میں امن، خوشحالی اور ترقی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اس موقع پر صدر امام علی رحمان نے بھی مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور پاکستان اور تاجکستان کے درمیان مضبوط برادرانہ تعلقات کو سراہا۔

دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کی مثبت رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا اور تجارت، توانائی اور رابطوں کے ذریعے تعلقات کو بڑھانے کی اپنی مشترکہ خواہش کا اعادہ کیا۔

دونوں رہنماؤں نے آستانہ میں ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم کے آئندہ سربراہی اجلاس پر بھی تبادلہ خیال کیا اور باہمی فائدہ مند علاقائی اتحاد اور تعاون کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

انہوں نے بین الاقوامی پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا اور مسلم دنیا کے ساتھ ساتھ خطے میں امن و استحکام کو فروغ دینے کے لیے مل کر کام جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

خیال رہے کہ عید الاضحیٰ کے موقع پر دونوں رہنماؤں کا ٹیلی فونک رابطہ پاکستان اور تاجکستان کے درمیان مضبوط دوستی اور بھائی چارے پر مبنی تعلقات کو ظاہر کرتا ہے۔

Watch Live Public News