(ویب ڈیسک ) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی برطرفی کیلئے سپریم جوڈیشل کونسل میں شکایت درج کروادی گئی۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس شہزاداحمد کےخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں شکایت بھجوادی گئی ہے۔ سپریم جوڈیشل کونسل کو شکایت مانسہرہ کے شہری رفاقت علی تنولی نے بذریعہ رجسٹری بھجوائی۔
شکایت میں کہا گیا ہے کہ چیف جسٹس شہزاد ملک نے میرے بیٹے کے بہمانہ قتل کے انصاف کے عمل میں رکاوٹ بن رہےہیں، میرا بیٹا چیف جسٹس شہزاد ملک کی بیٹی کی گاڑی سے جاں بحق ہوگیا،تفتیشی افسر نے چیف جسٹس شہزاد ملک کے اثرورسوخ کی وجہ سےمیرے بیٹے کا پوسٹ مارٹم نہیں کیا۔
شکایت میں کہا گیا ہے کہ مجھے بتایاگیاکہ چیف جسٹس شہزاد ملک کی بیٹی گاڑی چلا رہی تھیں، مزید کارروائی نہیں ہونی چاہیے،سی سی ٹی وی لینے کی متعددبار کوشش کی لیکن معلوم ہوا سی سی ٹی وی فوٹیج ہذف کردی گئی ہے۔
درج کی گئی شکایت میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ گاڑی کی سپرداری لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ کے پروٹوکول افسر نے کی، چیف جسٹس شہزاد ملک نے اپنے آفس و عہدے کا غلط استعمال کیا۔
رفاقت علی نے استدعا کی کہ جسٹس شہزاد ملک نے مس کنڈیکٹ کیا، جوڈیشل کونسل انہیں برطرف کرے۔
شکایت کنندہ رفاقت علی نے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کےخلاف شکایت اندراج کی تصدیق کردی۔ رفاقت علی کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس شہزاد ملک کےخلاف 29 مئی کو شکایت جوڈیشل کونسل بذریعہ رجسٹری ارسال کی۔