وزیر اعظم کی عیدالاضحیٰ کے بابرکت موقع پر قوم اور تمام مسلمانوں کو مبارکباد

وزیر اعظم کی عیدالاضحیٰ کے بابرکت موقع پر قوم اور تمام مسلمانوں کو مبارکباد

(ویب ڈیسک ) وزیر اعظم  شہباز شریف نے  عیدالاضحیٰ کے بابرکت موقع پر قوم اور تمام مسلمانوں کو مبارکباد پیش کی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک بیان میں   وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ  میں عیدالاضحیٰ کے پر مسرت اور بابرکت موقع پر اپنے ہم وطنوں اور تمام مسلمانوں کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ  آئیں ہم سب اس مبارک دن کے حقیقی معنوں کو سمجھتے ہوئے اتحاد و یگانگت کو فروغ دیں اور ایثار و قربانی کے جذبے کی ترویج میں اپنا اپنا کردار ادا کریں۔

Watch Live Public News