سلیمان اعوان (پبلک نیوز) انسداد دہشتگردی عدالت،پی ٹی آئی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ صنم جاوید نے کہا کتنے مرضی مقدمات درج کر لیں جتنے مقدمات بنائیں کے اتنے ہی یہ ایکسپوز ہوں گے۔
تفصیلات کےمطابق پی ٹی آئی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ صنم جاوید نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جھوٹے مقدمات سے اب مجھے پریشانی نہیں ہو رہی ،کتنے مرضی مقدمات درج کر لیں جتنے مقدمات بنائیں کے اتنے ہی یہ ایکسپوز ہوں گے، بانی پی ٹی آئی پر دو سو کے قریب مقدمات بنائے گئے جو سیاسی انتقام کے سوا کچھ نہیں۔
جہاں جہاں سے مقدمات درج کرائیں گے میں وہاں سے ضمانت جاؤں گی،وہ وقت دور نہیں جب ہم سب رہا ہوجائیں گے ، بہت جلد جھوٹے مقدمات عدالتوں میں ایک ایک کرکے ختم ہوجائیں گے،میری فیملی ملاقات کے لئے آئی ہے ان کو مجھ سے ملنے نہیں دے رہے ۔
صنم جاوید نے مزید کہا سیاسی انتقام کے لئے مجھے تنگ کیا جا رہا ہے ،ان مقدمات سے میری زبان بند نہیں کرائی جا سکتی۔