سلمان خان کی شادی سے متعلق والد کا بڑابیان سامنے آگیا

سلمان خان کی شادی سے متعلق والد کا بڑابیان سامنے آگیا
کیپشن: سلمان خان کی شادی سے متعلق والد کا بڑابیان سامنے آگیا

ویب ڈیسک: بالی ووڈ کے سینیئر اسکرین رائٹر سلیم خان نے کہا ہے کہ اُن کے بیٹے اور میگا اسٹار سلمان خان میں شادی کرنے کی ہمت نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق سلمان خان گزشتہ 30 سال سے بھارتی فلم انڈسٹری پر راج کررہے ہیں، جہاں ان کے مداح انہیں اسکرین پر دیکھنے کے لیے ہمیشہ بے تاب رہتے ہیں تو وہیں مداحوں کے ذہنوں میں یہ سوال بھی آتا ہے کہ اداکار 58 سال کی عمر میں بھی غیر شادی شدہ کیوں ہیں؟

بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان کے والد سلیم خان نے اپنے بیٹے کے مداحوں کو اُن کے اس سوال کا جواب دے دیا ہے، اُنہوں نے اپنے انٹرویو کے دوران کہا کہ سلمان خان آسانی سے کسی بھی لڑکی کے ساتھ تعلقات میں آجاتے ہیں لیکن ان میں شادی کرنے کی ہمت نہیں ہے۔

سلیم خان نے کہا کہ سلمان بہت ہی سادہ انسان ہے، وہ شادی کرتے وقت ہمیشہ یہ سوچتے ہیں کہ کیا یہ عورت اُن کی ماں کی طرح پورے خاندان کو سنبھال سکے گی یا نہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ سلمان خان، جب بھی کسی لڑکی کو ڈیٹ کرتے ہیں تو وہ اُس میں ہمیشہ ان خصوصیات اور صلاحیتوں کو تلاش کرتے ہیں جو ان کی والدہ میں ہیں۔

سلیم خان نے کہا کہ سلمان خان چاہتے ہیں کہ وہ جس عورت سے شادی کریں تو وہ اپنا وقت اور توجہ اپنے شوہر اور بچوں کے لیے اسی طرح وقف کرے جیسے اُن کی ماں نے کی۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ سلمان خان کی خواہش ہے کہ اُن کی بیوی شوہر اور بچوں کے لیے کھانا پکائے، گھر کی تمام ذمہ داریوں کو سنبھالے لیکن آج کے دور میں ایسی عورت ملنا آسان نہیں۔

واضح رہے کہ 58 سالہ سلمان خان ماضی میں کئی نامور بالی ووڈ اداکاراؤں کے ساتھ تعلق میں رہے ہیں جن میں سرفہرست ایشوریا رائے بچن اور کترینہ کیف ہیں۔

سلمان خان اور ایشوریہ رائے کے درمیان کئی برسوں تک دیرینہ دوستی رہی تھی اور بات شادی تک بھی جاپہنچی تھی لیکن پھر دونوں کے درمیان یہ رشتہ ٹوٹ گیا۔

میڈیا رپورٹس میں یہ بات بھی سامنے آئی تھی کہ سلمان خان نے آج تک ایشوریا رائے کی وجہ سے شادی نہیں کی۔

Watch Live Public News