بھارتی اداکارہ حنا خان کینسر میں مبتلا، دعاؤں کی اپیل کر دی

بھارتی اداکارہ حنا خان کینسر میں مبتلا، دعاؤں کی اپیل کر دی

( پبلک نیوز) طیبہ نقشی : بھارتی ٹی وی ڈرامہ 'یہ رشتہ کیا کہلاتا ہے'اوربگ باس'سےشہرت پانےوالی معروف اداکارہ حنا خان میں چھاتی کے سرطان کی تشخیص ہوئی ہے۔

ٹی وی کی معروف اداکارہ حنا خان میں چھاتی کے سرطان کی تیسری اسٹیج کی تشخیص ہوئی ہے، 36 سالہ اداکارہ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر دنیا بھر میں اپنے مداحوں سے دعاوں کی اپیل کر دی۔ 

سوشل میڈیا کی فوٹو اینڈ ویڈیو اپب انسٹا گرام میں اداکارہ نے مداحوں کو اس خبر سے آگاہ کرتے ہوئے لکھا کہ مجھے چھاتی کے کینسر میں تیسری اسٹیج کی تشخیص ہوئی ہے،میں خریت سے ہوں اور اس بیماری سے لڑنے کیلئے پوری طرح تیار ہوں۔ میرا علاج جاری ہے،چاہنےوالوں سے اپیل ہے کہ اس دوران میری نجی زندگی کو ڈسٹرب نہ کیا جائے، تمام چاہنے والوں سے محبت اور دعاوں کی درخواست ہے۔

اداکارہ کی پوسٹ کے بعد ساتھی اداکاروں کی جانب سے انکی جلد صحتیابی کیلئے  دعاوں کے پیغامات جاری ہیں۔

حنا خان کا شمار بھارتی ٹیلی ویژن انڈسٹری کی مقبول ترین اداکاروں میں ہوتا ہے۔انھیں مقبول ٹی وی سیریل میں 'یہ رشتہ کیا کہلاتا ہے' میں اکشرا کے کردارسے بڑے پیمانے پر پہچان ملی۔

حنا نے 'بگ باس' اور'خطروں کے کھلاڑی' جیسے ریئلٹی شوز میں حصہ لیا، اور اپنی صلاحتیوں سے مداحوں کے دل جیتے۔

Watch Live Public News