اسٹیج اداکارہ آفرین خان، صوبیہ خان،زارا شاہ کا فحش ڈانس، مختلف تھیٹرز سیل

اسٹیج اداکارہ آفرین خان، صوبیہ خان،زارا شاہ کا فحش ڈانس، مختلف تھیٹرز سیل
کیپشن: Stage drama actress
سورس: web desk

(ویب ڈیسک) فیصل آباد پنجاب کونسل آف آرٹس  ڈویژن کی رپورٹ اور   تھیٹرز میں فحاشی اور قوائد و ضوابط کی خلاف ورزی پر  انتظامیہ کی کاروائی،منروا تھیٹر اور منرواگولڈ اور سبینہ تھیٹر  کو سیل کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق تھیٹرز میں آفرین خان، زارا شاہ اور صوبیہ خان اور امبر شہزادی کی فحاشی اور بیہودہ ڈانس پرفارمنس پر ایکشن لیا گیا،فیصل آباد کی واحد رجسٹرڈ ارگنائزیشن برق ایسوسی ایشن فار ریکوگنیشن کوالٹیز رجسٹرڈ پاکستان کی طرف سے ڈپٹی کمشنر فیصل آباد اور ڈائریکٹر پنجاب کونسل آف دی آرٹس فیصل آباد ڈویژن تھیٹرز میں جاری فحاشی اور عریانی کے گھناونے کھیل کا سد باب کرتے ہوئے مندروا گولڈ تھیٹر سبینا تھیٹر اور مرو تھیٹر کو سیل کر دیا کیا،اور ذمہ داروں کے خلاف قانونی کاروائی کا عمل شروع کر دیا۔

واضح رہے کہ پچھلے کچھ عرصہ سے ان تھیٹرز میں بغیر سینٹر پاس کروائے ڈرامے پیش کیے جا رہے تھے جس کی وجہ سے چند ذمہ دار ڈرامہ ڈائریکٹرز ان تھیٹروں کو خیر باد کہہ چکے ہیں اور صرف ایسا مفاد پرست ٹولہ ہی ان تھیٹرز مالکان کے ساتھ تھا جو ونگ کے پیچھے چرس اور شراب نوشی کا استعمال کھلے عام کر کے قوانین کی دھجیاں اڑا رہا تھا،ان تھیٹرز کے ونگ کو اپنے دو نمبر دھندوں کی آماجگاہ بنا چکا تھا۔

Watch Live Public News