چاہت فتح علی خان کاگانا’بدوبدی‘ یوٹیوب سےپھر سےڈیلیٹ

چاہت فتح علی خان کاگانا’بدوبدی‘ یوٹیوب سےپھر سےڈیلیٹ
کیپشن: چاہت فتح علی خان کاگانا’بدوبدی‘ یوٹیوب سےپھر سےڈیلیٹ

ویب ڈیسک: بے سرے گانوں کی وجہ سے شہرت پانے والے خود ساختہ گلوکار چاہت فتح علی خان کا گانا ’بدو بدی‘ یوٹیوب پر واپسی کے اگلے ہی دن پھر سے حذف کرلیا گیا۔

تفصیلا ت کے مطابق یوٹیوب کی جانب سے ’ بدوبدی‘ گانے کو ری اپلوڈ ہونے کے بعد گلوکار چاہت فتح علی خان نے اپنے یوٹیوب چینل پر ویڈیو جاری کرتے ہوئے مداحوں سے اہم معلومات شیئر کیں۔

گلوکار چاہت فتح علی خان کا کہنا تھا کہ ’گانا یوٹیوب کی جانب سے ری اپلوڈ کردیا گیا تھا تاہم پھر سے اسٹرائک آنے کی وجہ سے دوبارہ حذف کردیا گیا۔

اُنہوں نے شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’میں نے اپنے گانے پرپیسہ خرچ کیا ہے مجھے کسی نے اسپانسر نہیں کیا۔ جو لوگ یہ چاہتے ہیں کہ میں گلوکاری چھوڑ دوں تو میں ان کو بتانا چاہتا ہوں کہ میرے مزید گانے آئیں گے اور میں اپنی گلوکاری نہیں چھوڑوں گا‘۔

Watch Live Public News