وزیراعظم نے ایم کیو ایم کے بڑے مطالبات مان لئے

وزیراعظم نے ایم کیو ایم کے بڑے مطالبات مان لئے
کیپشن: MQM deligation meet PM
سورس: web desk

(احتشام یوسف/پبلک نیوز) ایم کیو ایم کے وفد کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات ، ایم کیو ایم وفد نے ریٹیلرز پر سیلز ٹیکس 18 فیصد سے کم کرنے کا مطالبہ کیا۔

ذرائع ایم کیو ایم کے مطابق وفد کی قیادت وفاقی وزیر برائے تعلیم و سائنس و ٹیکنالوجی خالد مقبول صدیقی کررہے تھے ،فاروق ستار اور مصطفیٰ کمال بھی وفد میں شامل تھے ،وفد کی جانب سے مطالبہ کیا گیا کہ کراچی پیکج اور کے فور منصوبوں کےلیے فنڈز بڑھائے جائیں، وزیراعظم نے دونوں منصوبوں کےلیے فنڈز بڑھانے کی یقین دہانی کروا دی۔

سکھر حیدر آباد نوابشاہ کےلیے بھی وفاقی منصوبوں کے فنڈز بڑھانے کا مطالبہ تسلیم کیا جائے،رہنما ایم کیو ایم مصطفیٰ کمال نے بتایا کہ وزیراعظم کا رسپانس مثبت تھا،فنڈز بڑھانے والا مطالبہ تسلیم کرلیا گیا کچھ مطالبات کو پورا کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے،ہم نےتںخواہ دار طبقے پر بوجھ کم کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

Watch Live Public News