سندھ میں سمارٹ لاک ڈاؤن کا نفاذ، عوام نے پابندیاں ہوا میں اڑا دیں

سندھ میں سمارٹ لاک ڈاؤن کا نفاذ، عوام نے پابندیاں ہوا میں اڑا دیں

کراچی(پبلک نیوز) پنجاب کے بعد سندھ میں بھی کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے سمارٹ لاک ڈاؤن کا نفاذ کر دیا گیا۔

تاہم عوام کی جانب سے پابندیوں کے باوجود کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیاں جاری ہیں،عوام کی جانب سے ماسک لازمی قرار دیئے جانے کے باوجود عملدرآمد نہیں کیا جا رہا ہے۔ یاد رہے کہ کورونا کی موجودہ صورتحال کے باعث سندھ حکومت نے 15 مارچ سے15 اپریل تک نئی پابندیوں کے اطلاق کا اعلان کیا تھا۔

محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹی فیکیشن کے مطابق سمارٹ لاک ڈاؤن میں شادی ہالز میں کھانا کھلانے پر پابندی ہو گی جبکہ شادی کی دعوت میں 300 افراد بلائے جا سکیں گے۔ اس کے علاوہ تمام کاروباری مراکز رات 10 بجے بند کرنے ہوں گے اور ہوٹل ہالز میں ڈائینگ پر پابندی ہو گی۔

سندھ حکومت کی جانب سے جاری نوٹی فیکیشن کے مطابق کورونا کیسزمیں اضافے پر ڈپٹی کمشنرز کسی بھی علاقے میں سمارٹ لاک ڈاؤن لگا سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ لاک ڈاؤن میں میڈیکل سٹور، کلینک، ہسپتال، پیٹرول پمپس، بیکریاں، ملک شاپس اور ریسٹورنٹ کھلیں رہیں گے۔

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔