حافظ آباد کے بونے کو اپنے جیسی دلھن مل گئی

حافظ آباد کے بونے کو اپنے جیسی دلھن مل گئی

ویب ڈیسک: جوڑے آسمانوں پر بنتے ہیں۔ اگر آسمانوں پر بنتے ہیں تو وہ کہیں پر بھی ہوں، مل کر رہتے ہیں۔ حافظ آباد کے بونے دلھے کو اپنے جیسی دلھن مل گئی ہے۔

چک گجراں کے رہائشی ادیب کی عمر 23 سال ہے۔ ان کا قد محض 3 فٹ ہے۔ انھوں نے 22 سالہ سمیرا سے بیاہ رچا لیا ہے۔ دونوں کا قد ایک جیسا ہے۔ ان کی شادی پر علاقہ میں جشن منایا گیا۔

اپنی نئی نویلی دلھن کو لے کر ادیب جب اپنے آبائی گائوں پہنچے تو گائوں کے لوگوں نے ان کے استقبال کے لیے پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔ دلھے میاں کی شیروانی کریم کلر کی تھی جبکہ کلاہ بھی پہن رکھا تھا۔ سلمہ ستارے سے تیار کیا گیا لہنگا پہن کر دلھن سمیرا جب گائوں میں داخل ہوئیں تو وہاں جشن کا سماں بن گیا۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔