خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں تعلیمی ادارے بند

خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں تعلیمی ادارے بند

پشاور: کورونا وائرس کی تیسری لہر سے تعلیمی اداروں میں خطرات بڑھ گئے ہیں۔ ان خطرات کے پیش نظر خیبرپختونخوا حکومت نے بھی پشاور سمیت صوبہ بھر کے مختلف اضلاع میں تعلیمی اداروں کی بندش کا اعلان کر دیا ہے۔

صوبائی وزیرصحت تیمور جگھڑا اور کامران بنگش سمیت صوبائی وزیر تعلیم شہرام ترکئی نے اہم پریس کانفرنس کی جس میں واضح کیا کہ حکومت نے ان اضلاع میں تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ کیا جہاں کورونا وائرس کے بڑھنے کی شرح 5 فیصد سے زائد ہے یا بڑھ رہی ہے۔ تعلیمی ادارے 28 مارچ تک بند رہیں گے۔

پشاور، نوشہرہ، چارسدہ، مردان، صوابی، کوہاٹ، سوات، لوئر دیر اور مالا کنڈ میں کیسز بڑھنے کی پانچ فیصد سے زائد ہے۔ لہذا ان اضلاع میں تعلیمی ادارے بند رکھ جائیں گے۔

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔