بی اے پی کا خیبرپختونخوا حکومت سے اتحاد ختم کرنیکا اعلان

بی اے پی کا خیبرپختونخوا حکومت سے اتحاد ختم کرنیکا اعلان
پشاور: (ویب ڈیسک) بلوچستان عوامی پارٹی ( بی اے پی) نے خیبرپختونخوا حکومت سے اپنا اتحاد ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ خیبر پختونخوا اسمبلی میں بلوچستان عوامی پارٹی کے اراکین کی تعداد 4 ہے اور بلاول آفریدی پارلیمانی لیڈر ہیں۔ بلوچستان عوامی پارٹی وفاق، بلوچستان میں حکومتی اتحاد میں شامل ہے جبکہ وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع ہونے کے بعد بی اے پی نے پارلیمانی لیڈر خالد مگسی کو حتمی فیصلے کا اختیار دیا ہے۔ بلوچستان عوامی پارٹی کے پارلیمانی لیڈر بلاول آفریدی کا یہ اعلان کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم خیبر پختونخوا حکومت سے اتحاد ختم کر رہے ہیں۔ تحریک عدم اعتماد میں پی ٹی آئی حکومت کا ساتھ نہیں دیں گے۔ ان کا کہنا تھا جلد ہی بلوچستان، سینیٹ اور قومی اسمبلی میں بھی حکومت کے ساتھ اتحاد ختم کر دیں گے۔ اب ہم اپوزیشن بینچوں پر بیٹھ کر اپنا احتجاج ریکارڈ کرائیں گے۔ بلاول آفریدی کا کہنا تھا کہ ضم اضلاع کے منتخب نمائندوں کے اجلاس میں وزیراعلیٰ نے ہمیں مدعو نہیں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے ساتھ نا انصافی کی جا رہی ہے، فنڈز پی ٹی آئی ارکان کو دیے جا رہے ہیں، باپ کی سینیئر لیڈرشپ کے ساتھ رابطے میں ہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔