ریونیو میں اضافے کیلئے پی آئی اے کا بڑا اقدام

ریونیو میں اضافے کیلئے پی آئی اے کا بڑا اقدام
کراچی : پی آئی اے نے اسلام آباد سے کاشغر کے لئے خصوصی کارگو چارٹر پروازوں کا آغاز کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز( پی آئی اے) نے اسلام آباد سے کاشغر کے لئے خصوصی کارگو چارٹر پروازوں کا آغاز کر دیا ہے، پی آئی اے پاکستان کی پہلی ائر لائن ہے جو کاشغر کے لئے پروازیں چلا رہی ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ کاشغر کے لئے دس خصوصی چارٹر پروازیں آپریٹ کی جائیں گی۔ اکتیس مارچ تک جاری رہنے والی ان پروازوں کے لئے ائیر بس طیارے استعمال کئے جارہے ہیں، ان چارٹر پروازوں سے برآمد کنندگان کو اپنی مصنوعات کی ترسیل میں آسانی ہو گی۔ ترجمان پی آئی اے نے کہا ہے کہ ان چارٹر پروازوں سے پی آئی اے کو اضافی ریونیو حاصل ہو گا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔