روس نے امریکی صدر جوبائیڈن پر پابندیاں عائد کردیں

روس نے امریکی صدر جوبائیڈن پر پابندیاں عائد کردیں
ماسکو: روس کی جانب سے امریکی صدر جوبائیڈن پر پابندیاں عائد کردیں گئیں ہیں۔ تفصیلات کے مطابق روس نے امریکی پابندیوں کے ردعمل میں امریکی صدر جوبائیڈن، امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن، وزیر دفاع لائیڈ آسٹن اور سابق امریکی صدر بل کلنٹن کی اہلیہ ہلیری کلنٹن پر پابندیاں عائد کردی ہیں۔علاوہ ازیں روس کی جانب سے کونسل آف یورپ سے نکلنے کا اعلان بھی کر دیا گیا ہے۔ ادھر یوکرین کے صدر ولودومیر زیلینسکی نے عسکری حکام سے خطاب کیا جس میں انہوں نے اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک نیٹو رکن نہیں بن سکتا، نیٹو رکن ممالک کا دفاع بھی نہیں کر سکتا. واضح رہے کہ یوکرین پر حملے کے بعد امریکا نے روسی صدر ولادمیر پیوٹن، وزیر خارجہ سرگئی لاوروف اور کئی کمپنیوں پر پابندیاں عائد کر رکھی ہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔