حکومت چھوڑی ہے نہ ہی اپوزیشن جوائن کی

حکومت چھوڑی ہے نہ ہی اپوزیشن جوائن کی
اسلام آباد: چودھری پرویز الہی نے کہا ہے کہ حکومت چھوڑی ہے نہ ہی اپوزیشن جوائن کی ہے، حکومت کا حصہ ہیں ہر مشکل وقت میں حکومت کا ساتھ دیا ہے۔ مسلم لیگ ق کے رہنما اور اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے بیان میں کہا ہے کہ ہم اتحادی ہیں اور الگ جماعت ہیں، جماعتوں کے اندر مختلف آراء ہوتی ہیں لیکن فیصلے باہمی مشاورت سے کیے جاتے ہیں۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان ایماندار اور ان کی نیت بھی اچھی ہے، حکومت چھوڑی ہے نہ ہی اپوزیشن جوائن کی ہے، حکومت کا حصہ ہیں ہر مشکل وقت میں حکومت کا ساتھ دیا ہے۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی کا کہنا تھا کہ عوامی مسائل کی نشاندہی آج نہیں کی پہلے دن سے کر رہے ہیں، اتحادیوں کے ساتھ مشاورت سے چلا جائے تو حکومت کا اپنا فائدہ ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔