ویب ڈیسک: عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان کا کیس اب ہائیکورٹ میں آگیا ہے لوگ پوچھتے ہیں بانی پی ٹی آئی عمران خان رہا کب ہونگے؟یہ بوگس کیس ہیں ہائیکورٹ میں جج سزا ختم کرنے پر مجبور ہونگے ججز کے پاس کوئی آپشن نہیں ہو گا،ہمیں ان کی صحت کی فکر ہے ان کو کچھ ہونا نہیں چاہے ان پر قاتلانہ حملہ ہو چکا ہے،سب جانتے ہیں عمران خان کیا چاہتے ہیں۔
تفصیلا ت کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم عبوری ضمانت پر ہیں لوگ دور دور سے آتے ہیں جج نہیں ہے,بانی پی ٹی آئی عمران خان کا جیل میں القادر ٹرسٹ کیس تھا پھر بھی ہم یہاں حاضری کیلئے آئے ہیں نہ پراسیکیوشن آئی نہ جج آیا،ہمیں کیوں بلایا صرف حاضری کیلئے کل ہمیں بتا دیتے کہ آپ نا آئیں,ابھی تک تفتیش مکمل نہیں ہو پا رہی ہم تفتیش میں مدد کرنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم مسلم لیگ ن آفس جائیں گے سارے دہشتگردی پیدل جائیں پھر ہم سارے سب کور کمانڈر ہاؤس جائیں گے اور تفتیش میں مدد کریں گے۔
علیمہ خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کا کیس اب ہائیکورٹ میں آگیا ہے لوگ پوچھتے ہیں بانی پی ٹی آئی عمران خان رہا کب ہونگے؟یہ بوگس کیس ہیں ہائیکورٹ میں جج سزا ختم کرنے پر مجبور ہونگے ججز کے پاس کوئی آپشن نہیں ہو گا۔
علیمہ خان نے میڈیا نمائندوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا سائفر کیس کی ہائیکورٹ میں سماعت کی کوریج کریں یہ جعلی کیس ہے,امید ہے جج عامر فاروق انصاف کریں گے,سینٹ میں صنم جاوید کاغذات جمع کر آرہی ہیں مجھے اس کا نہیں پتہ,ہمارا فوکس عمران خان کی رہائی پر ہیں جعلی کیسز میں 10،10سال قید سنائی گئی,ایک کاغذات کس ٹکڑا گم ہو گیا سائفر ڈی کلاسیفائیڈ ہو گیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں انسانی حقوق کی حالت ابتر ہے ڈونلڈ لو کو امریکہ کی گانگرس میں بلایا ہے،سائبر پر جواب دینے کیلئے 8 فروری کو ہونا تھا وہ آ گیا آپ کچھ نہیں کر سکتے عوام نے اپنا فیصلہ دے دیا۔
علیمہ خان نے کہا کہ چیف منسٹر مزید سیٹیں مانگ رہی ہے،ہماری سیٹوں پر ڈاکہ ہمیں منظور نہیں ہے،سب جانتے ہیں عمران خان کیا چاہتے ہیں ان کا پیغام سب کو پتہ ہے ہمیں ان کی صحت کی فکر ہے ان کو کچھ ہونا نہیں چاہے ان پر قاتلانہ حملہ ہو چکا ہے،نجومی عمران خان نہیں بچوں کو پتہ ہے آگے کیا ہونے والا ہے،8 فروری کو سب نے نکل کر ووٹ دے دیا۔
انہوں نے کہاکہ پارٹی میں اختلاف نہیں ہے کچھ لوگ سوشل میڈیا پر باتیں پھیلا رہے ہے۔
علیمہ خان اورعظمیٰ خان کی عبوری ضمانت میں20 اپریل تک توسیع
قبل ازیں انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے9 مئی کو مسلم لیگ ن کا آفس جلانے،کلمہ چوک پر کنٹینر جلانے کے 3مقدمات پرعبوری ضمانتوں کی درخواست پر سماعت کی، علیمہ خان اور عظمی خان حاضری کے لئے عدالت میں پیش ہوئیں۔
عدالت نے علیمہ خان اور عظمی خان کی عبوری ضمانت میں 20 اپریل تک توسیع کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر پولیس سے تفتیشی رپورٹ طلب کر لی۔
خیال رہے کہ ملزمان پر مسلم لیگ ن کا آفس جلانے اور کلمہ چوک پر کنٹینر جلانے کا الزام ہے۔