ایم کیوایم نے حکومت کو فوری الیکشن کی تجویز دیدی

ایم کیوایم نے حکومت کو فوری الیکشن کی تجویز دیدی
پبلک نیوز: حکومتی اتحاد میں شامل اہم سیاسی جماعت نے فوری الیکشن کی تجویز دیدی. ایم کیوایم پاکستان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی مخالفت کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کو فوری الیکشن کی تجویز دیدی.ذرائع کے مطابق ایم کیوایم نے کہا ریاست کی خاطر سیاست کی قربانی دینا ہوگی، مشکل حالات میں ریاست کو دیکھنا ہے سیاست نہیں۔ ایم کیوایم نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ انتخابی اصلاحات 1 ہفتے میں ہوسکتی ہیں، مسائل کا حل عام انتخابات ہی ہیں، فریش مینڈیٹ ضروری ہے ، دیر نہ کی جائے. واضح رہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف سے متحدہ قومی مومنٹ پاکستان کے کنوینر اور رکنِ قومی اسمبلی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی ملاقات ہوئی تھی‌۔ ملاقات میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو اور تفصیلی مشاورت کی گئی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔