دبئی : وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے مرحوم صدر شیخ خلیفہ بن زید النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ابوظہبی میں متحدہ عرب امارات کے نومنتخب صدر شیخ محمد بن زاید النہیان سے ملاقات کی، وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے مرحوم صدر شیخ خلیفہ بن زید النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے النہیان خاندان اور متحدہ عرب امارات کی قیادت اور عوام سے شیخ خلیفہ بن زید النہیان کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے شاہی خاندان سے اظہار تعزیت، ،ناقابل تلافی نقصان پر یو اے ای کی قیادت اور برادر عوام کے لئے صبر و استقامت کی دعا کی۔