تحریک انصاف کے رہنما مولوی محمود کا پارٹی چھوڑنے کا اعلان

تحریک انصاف کے رہنما مولوی محمود کا پارٹی چھوڑنے کا اعلان
کراچی : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مولوی محمود نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولوی محمود نے پاکستان تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کیا۔مولوی محمود نے قومی اسمبلی کی رکنیت سے بھی استعفی ٰ دے دیا۔ مولوی محمود نے کہا کہ سیاسی جماعت ہم چھوڑ سکتے ہیں ، فوج نہیں بدل سکتے،مجھے ٹکٹ بھی عمران خان نے دیا ، پارٹی نے عزت دی۔میں اپنی فوج کے خلاف کبھی گیا نہ جاؤں گا۔فوج کو ہٹا کر یہ ملک نہیں چل سکتا۔انہوں نے کہا کہ جو بھارت کا باپ بھی نہ کرسکا آج وہ ہم نے وہ کام کیا۔کون لوگ تھے مجھے نہیں معلوم ، میں اس ٹیم کا حصہ نہیں ۔ ان کہنا تھا کہ جب پی ٹی آئی میں آیا تو واضح تھا کہ سلجھی ہوئی پارٹی ہے،جو واقعہ میں نے دیکھا اس پر دکھ ہوا۔یہ نہیں میں کسی پارٹی میں جا رہاں ہوں یا کسی نے آفر کی ہے۔یا تو میں کوئی ادارہ بناؤں گا یا کوئی نئی پارٹی بناؤں گا۔ایسے لوگ شامل کرونگا جو ملک میں آگے بڑھانا چاہتے ہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔