سیالکوٹ گیریژن میں طلباء کا ایک دن پاک فوج کے ساتھ

students in sialkot garrison
کیپشن: students in sialkot garrison
سورس: google

ویب ڈیسک : سیالکوٹ گیریژن میں طلباء کا ایک دن پاک فوج کے ساتھ، پاک فوج نے ملک کی تعمیر و ترقی میں ہمیشہ سے اہم کردار ادا کیا ،یہی وجہ ہے کہ پاکستان کے نوجوانوں کا پاک فوج سے دیرینہ اور مضبوط رشتہ قائم ہے ،اسی سلسلے کو جاری رکھتے ہوئےمختلف تعلیمی اداروں کےطلباء و طالبات نے سیالکوٹ گیریژن کاخصوصی دورہ کیا اور ایک دن پاک فوج کے ساتھ گزارا ۔

طلباء کو فوجی طرز زندگی اور پاک فوج کی ملک و قوم کی خدمات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

طلبہ و طالبات کو جدید اسلحہ سے لیس ٹینکس کو مصنوعی برج سے گزارنے کے مشاہدے سمیت فا ئرنگ کے طریقہ کار اور جنگ کے دوران استعمال ہونے والے چھوٹے ہتھیاروں کے بارے میں بھی آگاہی دی گئی۔

اس کے علاوہ طلباء نے کمبیٹ ایفشینسی ٹیسٹ کی ٹریننگ کا بھی مشاہدہ کیا جس سے وہ خوب لطف اندوز ہوئے۔

اس دورے کا مقصد عوام اور فوج کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم اور مضبوط بنانا تھا۔

اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے طلباء کا کہنا تھا کہ؛" ہمارا ایمان ہے کہ ہماری فوج ہر میدان میں دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے"۔

Watch Live Public News