حال ہی میں عدنان سمیع کو اپنی اہلیہ اور بیٹی کے ساتھ ممبئی ایئرپورٹ پر دیکھا گیا۔ اس دوران جو چیز سب سے زیادہ زیر بحث رہی وہ ان کا بڑھتا ہوا وزن تھا۔ عدنان کو پہلے کی طرح دوبارہ دیکھ کر ان کے مداح بھی حیران ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ اپنی فٹنس پر توجہ دیں۔ اس وائرل ویڈیو میں ان کی خوبصورت بیوی اور پیاری بچی بہت خوش نظر آرہی ہیں۔ خیال رہے کہ پاکستانی شہریت چھوڑ کر انڈین قومیت اختیار کرنیوالے گلوکار عدنان سمیع خان کو مودی حکومت نے اعلیٰ ترین سول ایوارڈز ’پدما شری‘ سے نواز دیا ہے۔ https://twitter.com/PIB_India/status/1457598630404124676?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1457598630404124676%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.dawnnews.tv%2Fnews%2F1172197 بھارتی صدر رام ناتھ کووند نے آٹھ نومبر کو صدارتی محل میں ہونے والی تقریب میں مجموعی طور پر 73 شخصیات کا اعلیٰ ایوارڈز سے نوازا۔ ایوارڈز تقریب میں انڈین وزیراعظم نریندر مودی سمیت اعلیٰ حکومتی شخصیات نے بھی شرکت کی جبکہ تقریب میں گلوکار عدنان سمیع خان کی اہلیہ بھی دکھائی دیں۔View this post on Instagram
ممبئی: (ویب ڈیسک) عدنان سمیع خان کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ ایک الگ ہی روپ میں نظر آ رہے ہیں۔ مداح بھی انہیں اس طرح دیکھ کر کافی حیران ہیں۔ گلوکار عدنان سمیع اپنی شاندار آواز کے لیے جانے جاتے ہیں۔ ان کی گلوکاری کے آج بھی بہت سے مداح ہیں۔ عدنان اس وقت کافی سرخیوں میں آئے تھے، جب انہوں نے اپنا وزن کم کیا تھا اور خود کو فٹ کر لیا تھا۔ اس تبدیلی سے ہر کوئی دنگ رہ گیا تھا لیکن اب ان کا وزن ایک بار پھر بڑھنے لگا ہے۔