ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان

ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان
پبلک نیوز: کاروباری ہفتے کے دوسرے روز پاکستانی کرنسی کی قدر میں اضافے جبکہ ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے. انٹربینک میں ڈالر 40 پیسے سستا ہو کر 175 روپے سے نیچے آگیا، انٹربینک میں ڈالر 175.29 روپے سے سستا ہوکر 174.89 روپے پر بند ہوا. دوسری جانب کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انڈیکس میں تیزی دیکھنے میں آئی، تیزی کے باعث ہنڈرڈانڈیکس نے 46ہزار کا ہندسہ عبور کرلیا . مارکیٹ381پوائنٹس کے اضافے سے46ہزار117پر ٹریڈ ہورہی ہے . گزشتہ روز مارکیٹ12 پوائنٹس کی کمی سے44,736پر بند ہوئی تھی.

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔