گولڈ ریٹ، مسلسل دوسرے روز بڑی کمی

گولڈ ریٹ، مسلسل دوسرے روز بڑی کمی
لاہور ( پبلک نیوز) ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں مسلسل دوسرے روز بڑی کمی ہو گئی۔ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید ایک ہزار 350 روپے کمی آگئی جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 24 ہزار آٹھ سو پچاس روپے ہو گئی ہے۔ جبکہ10 گرام سونے کی قیمت ایک ہزار 157 روپے سے کم ہو کر ایک لاکھ 7 ہزار 39 روپے تک آگئی ہے۔ گزشتہ روز بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں 1900 روپے کی بڑی کمی دیکھنے میں آئی تھی۔ جس کے بعد آج ایک بار پھر قیمت میں 1 ہزار 350 روپے کی نمایاں کمی ہو گئی۔ صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قدر 11 ڈالر اضافے کے بعد ایک ہزار 874 ڈالر فی اونس ہے۔

Watch Live Public News