کمپالہ(پبلک نیوز) افریقی ملک یوگنڈا میں 3 خودکش حملوں میں 3 افراد ہلاک جبکہ 33 زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق افریقی ملک یوگنڈا میں پارلیمنٹ اور سینٹرل پولیس اسٹیشن کے نزدیک تین خود کش بمباروں نے دو حملوں میں خود کو بارودی مواد سے اُڑالیا۔پہلا خود کش حملہ پولیس اسٹیشن کی چیک پوسٹ پر کیا گیا جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک ہوگئے جس کے بعد دو حملہ آوروں نے بارود سے بھری موٹر سائیکل پارلیمنٹ کے قریب چیک پوسٹ سے ٹکرادی۔دھماکوں کے نتیجے میں 3 ہلاک اور 33 افراد زخمی ہوگئے جن میں 7 کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے جس کے باعث ہلاکتوں میںمزید اضافے کا بھی خدشہ ہے. خود کش دھماکوںکے بعد علاقے میںخوف و ہراس پھیل گیا جبکہ ارکان پارلیمنٹ بھی خو ف کے عالم میںباہر نکل آئے. دھماکوںکے نتیجے میں قریبی عمارتوں اور گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔پولیس نے فوری علاقےکا محاصرہ کرلیا ۔تاہم پولیس کے مطابق تاحال کسی گروپ کی جانب سے خود کش حملوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی ہے۔