شیخ رشید کو 7 روز میں لال حویلی خالی کرنے کا حکم

شیخ رشید کو 7 روز میں لال حویلی خالی کرنے کا حکم
متروکہ وقف املاک نے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کو سات روز کے اندر اندر لال حویلی خالی کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر کی جانب سے شیخ رشید کو لال حویلی سمیت متروکہ وقف املاک کی 7 اراضی یونٹس سے بےدخلی کا نوٹس جاری کر دیا گیا ہے۔ نوٹس کے مطابق زیر قبضہ اراضی یونٹس 7 دن کے اندر خالی کرنا ہوگی ورنہ بذریعہ پولیس بے دخل کر دیا جائے گا۔ ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر متروکہ وقف املاک بورڈ آصف خان نے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کو پولیس کی معاونت کیلئے بھی خط لکھ دیا ہے۔ خط میں 7 اراضی یونٹس خالی کرانےکے لیے 19 اکتوبر کو پولیس کی مدد مانگی گئی ہے۔ ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر کا کہنا ہے کہ لال حویلی سمیت متروکہ وقف املاک کی 7 اراضی یونِٹس کیس کی متعدد سماعتیں ہو چکیں، شیخ رشید کوئی مستند دستاویزات پیش نہیں کر سکے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔