وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال مستعفی ہونے پر رضامند ؟

وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال مستعفی ہونے پر رضامند ؟
کوئٹہ(ویب ڈیسک ) وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کل شام یا پرسوں تک اپنا استفی گورنر بلوچستان کو پیش کر دیں گے ، عدم اعتماد کی تحریک جمع کروانے والے اپوزیشن ارکان کا دعوٰی ہے کہ ان کو 42 ارکان کی اکثریت حاصل ہو گئی۔ ذرائع کے مطابق باپ پارٹی کا اجلاس ہوا تو جام صاحب نے کہا اگر میں پسند نہیں تو میڈم بشرہ رند کو وزیر اعلیٰ بلوچستان بنا لو، جس پر ناراض ارکان نے جواب دیا کہ انہیں بشرہ رند بطور وزیراعلی قبول ہے لیکن آپ قبول نہیں ہیں۔ 6 صوبائی وزراء نے سابق وزیر سردار صالح بھوتانی کو منانے کی کوشش کی لیکن سردار صاحب اپنے عدم اعتماد کے فیصلے پر قائم رہے۔ اس صورتحال کے پیش نظر وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے کسی وقت بھی گورنر بلوچستان کو اپنا استفی پیش کر سکتے ہیں۔ مرکز سے باپ پارٹی کو یہ بھی تجویز دی گئی ہے کہ عدم اعتماد سے بہتر ہے پارٹی کے اندر سے تبدیلی لائی جائے تاکہ آنے والی حکومت پر اپوزیشن کا احسان نہ ہو،چند روز میں تمام حالات واضح ہونے کا امکان ہے، نئے وزیراعلی بلوچستان کیلےسردار صالح بھوتانی مضبوط امیدوار ثابت ہو سکتے ہیں،ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ اپوزیشن ارکان نے میر قدوس بزنجو کا نام تجویز کیا ہے۔

Watch Live Public News