سندھ اور بلوچستان کے عوام کیلئے خوشخبری

سندھ اور بلوچستان کے عوام کیلئے خوشخبری
کراچی ( پبلک نیوز) سندھ اور بلوچستان کے عوام کے لیے خوشخبری۔ اینگرو کے ایل این جی ٹرمینل سے سوئی سدرن گیس کمپنی کی آر ایل این جی کی سپلائی بحال ہونا شروع ہوگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق کمپنی کی گیس سپلائی میں اس اضافے کے بعد کے الیکٹرک، ایف ایف بی کیو ایل اور سندھ نوری آباد پاور کمپنی کو انکی معمول کی گیس کی فراہمی شروع کر دی ہے۔ کراچی میں گیس کا پریشر بھی نمایاں طور پر بہتر ہوا ہے۔ ترجمان کے مطابق سی این جی سٹیشنوں کو گیس کی سپلائی آج شام 6:00 بجے دوبارہ بحال کر دی جائے گی۔ پہلے اعلان کردہ 104 گھنٹے کی بندش سے 38 گھنٹے پہلے کی جا رہی ہے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔