کراچی ( پبلک نیوز) 5 ہزار والا ڈیسک 29 ہزار میں کیسے خریدنے کا فیصلہ ہوا، معاملہ سندھ ہائیکورٹ میں جا پہنچا۔ تفصیلات کے مطابق اسکولوں کے لیے ڈیسک خریداری کا معاملہ عدالت پہنچ گیا۔ سندھ ہائیکورٹ کا دو رکن بینچ جمعہ کو سماعت کرے گا۔ فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیے گئے۔ درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ سندھ حکومت نے مالی فائدے کیلئے من پسند افراد کو ٹھیکہ دیا۔ 5 ہزار والی ڈیسک کا ٹھیکہ غیر قانونی طور پر من پسند کمپنی کو جاری کیا گیا۔ کم بولی دینے والی کمپنی کو ٹینڈر دینے نہیں دیا گیا۔ ایڈوکیٹ عبید الرحمان کی جانب سے کہا گیا کہ 29 ہزار روپے کی بولی دینے والی کمپنی کو ٹھیکہ دے دیا گیا۔ 30 جون کو بجٹ کی معیاد ختم ہونے سے ایک روز قبل ورک آرڈر بھی جاری کردیا گیا۔ ورک آرڈ کو غیر قانونی قرار دیا جائے۔ کم بولی دینے والی کمپنی کو ٹھیکہ دینے کا حکم دیا جائے۔