پاکستان اور تاجکستان میں تجارت سے فائدہ ہوگا:وزیراعظم

پاکستان اور تاجکستان میں تجارت سے فائدہ ہوگا:وزیراعظم
دوشنبے (پبلک نیوز)پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ تقریب کا مقصد پاکستان اور تاجکستان کے تاجروں سے مخاطب ہونا ہے.عالمی سرمایہ کاروں کو حکومت پاکستان ہر طرح کی سہولت دے رہی ہے.بدقسمتی سے پاکستان میں بجلی مہنگی ہے.پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں. تاجکستان میں بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان سے مختلف شعبوں سے67کمپنیاں تاجکستان آئی ہیں. عالمی سرمایہ کاروں کو حکومت پاکستان ہر طرح کی سہولت دے رہی ہے. پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں. تاجکستان کے سرمایہ کاروں کوپاکستان میں خوش آمدید کہیں گے. انہوں نے کہا کہ افغانستان میں امن خطے کے لیے نہایت اہم ہے. توانائی کےمنصوبے کاسا1000کی جلد تکمیل چاہتے ہیں. پاکستان سے مختلف شعبوں کی 67 کمپنیاں تاجکستان آئی ہیں.

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔