انگلینڈ کرکٹ ٹیم پاکستانی سیلاب متاثرین کی امداد کا فیصلہ

انگلینڈ کرکٹ ٹیم پاکستانی سیلاب متاثرین کی امداد کا فیصلہ
انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ لوگوں کی امداد کے لئے عطیہ دینا چاہتے ہیں اور اس فیصلے کی حمایت ٹیم ٹی ای پی پی اور پی سی اے کی طرف سے کی گئی ہے۔ انگلش کرکٹ ٹیم کے ترجمان کی جانب سے جمعرات کو ایک اعلامیہ جاری کیا گیا ہے جس میں انہوں نے انگلش کرکٹ کے کپتان جوز بٹلر کی جانب سے پریس کانفرنس میں پاکستان میں سیلاب زدگان کے لئے عطیہ کے حوالے سے کچھ معلومات کا ذکرکرنے پر وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ عطیہ دینا چاہتے ہیں اور اس فیصلے کی حمایت ٹیم انگلینڈ پلیئر پارٹنرشپ ( ٹی ای پی پی) اور پروفیشنل کرکٹرز ایسوسی ایشن (پی سی اے) کی طرف سے کی گئی ہے، رقم ڈیزاسٹر ایمرجنسی کمیٹی (ڈی ای سی) کے اپیل فنڈ میں منتقل ہو گی، اس مقصد کی حمایت کرنے والوں کی ہم سب حوصلہ افزائی کرتے ہیں، انگلش کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کھلاڑیوں کے عطیہ کے فیصلے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ ای سی بی کے ترجمان نے کہا کہ پاکستان میں تباہ کن سیلاب سے متاثر ہونے والوں کے ساتھ ہماری ہمدردی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ یہ سلسلہ دنیا کی توجہ مرکوز رکھنے میں مدد کرے گااور برطانیہ سمیت دنیا بھر میں لوگوں کی حوصلہ افزائی کرے گا کہ وہ جس طرح بھی ہوسکے متاثرین کی مدد کریں۔ ترجمان نے مزید کہا کہ انسانی بنیادوں پر امدادی کوششوں کی حمایت میں انگلینڈ کی مردوں کی ٹیم نے ڈیزاسٹر ایمرجنسی کمیٹی کی اپیل میں اپنا حصہ ڈالنے کا فیصلہ کیا ہے اور انگلش کرکٹ بورڈبھی اس عطیہ میں اپنا کردار ادا کرے گا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔