پاکستان کیساتھ سیریز ٹف ثابت ہوگی، انگلش کپتان

پاکستان کیساتھ سیریز ٹف ثابت ہوگی، انگلش کپتان
17 سال بعد پاکستان کا دورہ کرنے والی انگلش کرکٹ ٹیم کے کپتان جوز بٹلر نے کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز سے ورلڈ کپ کی تیاری کا اچھا موقع ملے گا، پاکستان سے سیریز ٹف ثابت ہوگی۔ کراچی کے مقامی ہوٹل میں جمعرات کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے بٹلر نے کہا کہ 7میچوں کی سیریز چیلنج سے کم نہیں ہوگی، یقین ہے کہ یہ سیریز ٹف ثابت ہوگی، پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) میں ہمارے کھلاڑیوں کو شائقین کھیلتا دیکھ چکے ہیں، پاکستان ایسا ملک ہے جو فاسٹ بائولرز پیدا کررہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستانیوں میں کرکٹ کا بہت جذبہ ہے، وہ سب کرکٹ گرائونڈ میں ہمیں دیکھنا اور سیریز کو انجوائے کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ پاکستان کو سیلاب کا سامنا ہے اور ہم کرکٹ سیریز سے سب کے چہرے پر مسکراہٹ لانا چاہتے ہیں۔ بٹلر نے کہا کہ ورلڈ کپ سے قبل ہماری ٹیم کو انجری کا سامنا ہے، امید ہے کہ میگا ایونٹ سے قبل کھلاڑی سکواڈ کو آسٹریلیا میں جوائن کرلیں گے، لیونگسٹون اور بیسٹ ہمارے بہترین کھلاڑی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک مضبوط ٹیم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یقین ہے کہ ٹف سیریز ثابت ہوگی، پاکستان سپرلیگ میں ہمارے کھلاڑیوں کو شائقین کھیلتا دیکھ چکے ہیں۔ انگلش کپتان نے ملکہ برطانیہ الزبتھ دوئم کے انتقال پر بھی افسوس کا اظہار کیا، اس کے علاوہ انہوں نے پاکستان کے سیلاب زدگان کے حوالے سے کہاکہ کوشش ہے اپنی کرکٹ سے سیلاب متاثرین کو خوشی دیں، انگلش کرکٹ بورڈ بھی سیلاب متاثرین کی مدد کرے گا۔ جوز بٹلر نے کہا کہ ہر کھلاڑی کو اپنا ورک لوڈ مینج کرنا ہوگا، میں کبھی پاکستان میں نہیں کھیلا اس لیے پاکستان کی کنڈیشنز کا اندازہ نہیں ہے، جو کھلاڑی پی ایس ایل میں کھیلے ان کے تجربے سے فائدہ اٹھائیں گے۔واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ ٹیم کے درمیان سات میچز کی ٹی ٹونٹی سیریز 20 ستمبر سے کراچی میں شروع ہورہی ہے، ایونٹ کے ابتدائی چار میچز کراچی جبکہ آخری تین لاہور میں کھیلے جائیں گے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔