ڈالر کے نرخ میں بدستور اضافہ، قیمت 242 سے تجاوز

ڈالر کے نرخ میں بدستور اضافہ، قیمت 242 سے تجاوز
ڈالر کی قدر میں مسلسل 11 ویں روز بھی اضافہ دیکھا گیا. انٹربینک میں ڈالر مجموعی طور پر18 روپے تک مہنگا ہوگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق آج بھی امریکی کرنسی ڈالر کی اڑان برقرار رہی ہے۔ انٹر بینک میں ڈالر 1 روپے 12 پیسے مہنگا ہو کر 237روپے تک جا پہنچا ۔جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت فروخت 242 روپے سے بھی تجاوز بڑھ گئی ۔ خیال رہے کہ گذشتہ روز کاروباری دن کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر ایک روپے 56 پیسے مہنگا ہوکر 235 روپے 88 پیسے پر بند ہوا تھا۔ جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں دن کے اختتام پر ڈالر کی قیمت فروخت 2 روپے سے تجاوز ہوئی اور ڈالر 242 روپے کا ہو گیا تھا۔ کرنسی ڈیلرز کا کہنا ہے کہ گذشتہ ماہ اگست میں ایک ارب ڈالر کی ریکارڈ فوڈ امپورٹ سے امریکی کرنسی کی طلب میں اضافہ ہوا ہے۔ دوسری جانب ڈالر کی قدر بڑھنے سے پاکستان کے بیرونی قرضوں میں دو ہزار ارب روپے تک کا اضافہ ہوا ہے۔ ڈیلرز کے مطابق امپورٹرز کو بینکوں سے ڈالرز دستیاب نہیں ہیں اور قیمت کو بڑھتا دیکھ کر ایکسپورٹرز نے اپنے ڈالرز کو روک لیا ہے۔ کرنسی ڈیلرز نے کہا ہے کہ سیلاب کے بعد درآمدی ضروریات کے لئے ڈالر کی طلب میں اضافہ ہوا ہے. آئی ایم ایف کی ایکسچینج ریٹ کو فری فلوٹ رکھنے کی شرط نے بھی صورتحال دشوار کردی ہے۔ خیال رہے کہ گذشتہ ہفتے آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کو ایک ارب 16 کروڑ ڈالر قرض مل گیا ہتھا، جس کے بعد یہ امکان ظاہر کیا جارہا تھا کہ اس سے روپے کی گرتی قدر کو سہارا ملے گا لیکن ایسا نہیں ہوا۔ گذشتہ چند روز سے ملک کی کرنسی مارکیٹوں میں ڈالر سمیت دیگرغیرملکی کرنسیوں کے مقابلے میں روپیہ بے قدری کا شکار رہا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔