ویب ڈیسک:(محمدساجد)پاکستانی اداکارہ عائزہ خان، کبریٰ خان، اور سارہ خان نے حال ہی میں لندن میں ایک ہائی پروفائل تقریب میں شرکت کی، جس میں اپنے شاندار انداز سے توجہ مبذول کروائی, سوشل میڈیا پر متعدد ویڈیوز بھی وائرل ہوئی ہیں۔
تفصیلات کےمطابق پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ سارا خان، کبریٰ خان اور عائزہ خان کے چاہنے والے پاکستان سمیت دنیا کے بیشتر ممالک میں بھی موجود ہیں، اداکاراؤں کی مقبولیت کا اندازہ لندن میں منعقد بڑے ایونٹ سے لگایا جاسکتا ہے جس میں تینوں اداکاراؤں نے شرکت کرکے اس کو چار چاند لگا دیے، شاندار ڈریسنگ اور جلوے بکھیرتی ہوئی اداکاراؤں نے اپنے مداحوں سے بھی گفتگو کی۔
،سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دیکھاجاسکتا ہے کہ تینوں نے ننھی بچیوں سے بھی محبت بھرے انداز میں بات کی، فینز اپنی پسندیدہ ایکٹرس کو اپنے درمیان دیکھ کر خوشی سے بھولے نہ سمائے۔
خوبصورت لباسوں میں ملبوس اداکاراؤں نے بین الاقوامی اسٹیج پر پاکستانی تفریح کی نمائندگی کی،تقریب نے باصلاحیت اداکاراؤں کو اپنے عالمی فین سے ملنے کا موقع بھی ملا،ساتھ ہی بین الاقوامی میدان میں پاکستانی مشہور شخصیات کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کو بھی اجاگر کیا۔
حاضرین نےان کے اسٹائلش انداز اور اداکاری کے میدان میں ایکٹنگ کی تعریف کی، کبریٰ خان، عائزہ خان اور سارا خان کو اچھا پروٹوکول بھی دیا گیا۔