محکمہ بلدیات سندھ میں غیر قانونی بھرتیاں، 36 یوسی سیکریٹریز برطرف

محکمہ بلدیات سندھ میں غیر قانونی بھرتیاں، 36 یوسی سیکریٹریز برطرف

کراچی (پبلک نیوز) محکمہ بلدیات سندھ میں غیر قانونی بھرتیوں کا معاملہ، سندھ حکومت کا بڑا اقدام، 36 یوسیز سیکریٹریز کو عہدوں سے ہٹا دیا۔ محکمہ بلدیات سندھ نے یونین کونسل سیکریٹریز کو عہدوں سے ہٹانے کا حکم نامہ جاری کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق یوسی سیکریٹریز مختلف یونین کونسلز میں تعینات تھے۔ 36 یوسی سیکریٹریز کو انکوائری کمیٹی کی ہدایت پر ہٹایا گیا ہے۔ ان یوسی سیکریٹریز پر غیر قانونی طریقے سے بھرتی کا الزام ہے۔ ایسی نشستوں بہت بھرتی کیا گیا تھا جو نشستیں تھیں ہی نہیں۔

حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ انکوائری مکمل ہونے تک یوسی سیکریٹریز عہدوں پر بحال نہیں ہوں گے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔