اے سی سی اے، 3 پاکستانی عالمی انعام یافتہ سٹوڈنٹس قرار

اے سی سی اے، 3 پاکستانی عالمی انعام یافتہ سٹوڈنٹس قرار
کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے۔ دنیا بھر میں پاکستانیوں نے اپنی محنت اور کاوشوں سے ملک کا نام روشن کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی۔ ایسوسی ایشن آف چارٹرڈ سرٹیفائیڈ اکاؤنٹنٹس ( اے سی سی اے) نے گزشتہ ماہ ہونے والے امتحانات کے نتائج جاری کر دیئے ہیں۔جاری کردہ نتائج کے مطابق تین پاکستانیوں کو انعام یافتہ طلبہ و طالبات کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔ 2021 کے امتحانات میں پاکستان کی جانب سے طالبات کاہف معید اور فقیحہ مقصود اور طالب علم علی شان شامل ہیں۔ تینوں سٹوڈنٹس نے اپنی کارکردگی سے مثال قائم کرتے ہوئے اپنے ملک کا نام روشن کر دیا ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔