نئے وزیر اعلی پنجاب سے حلف کون لے گا؟ فیصلہ نہ ہو سکا

نئے وزیر اعلی پنجاب سے حلف کون لے گا؟ فیصلہ نہ ہو سکا
لاہور: (پبلک نیوز)‌ گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے نئے وزیر اعلی پنجاب سے حلف لینے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا . گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے نئے وزیر اعلی پنجاب سے حلف لینے کے حوالے سے ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا۔نئے وزیر اعلی پنجاب کافیصلہ سیکریٹری پنجاب اسمبلی سے طلب کی گئی رپورٹ کے جواب کے بعد کیا جائے گا۔ اس حوالے سے گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے کل سیکریٹری پنجاب اسمبلی سے رپورٹ طلب کر لی تاہم اس کا فیصلہ گورنر پنجاب آئینی ماہرین اور قائدین سے مشاورت کے بعد کریں گے۔ اس حوالے سے گورنر پنجاب نے آئینی ماہرین سے مشاورت کے لیے آج دوبارہ اجلاس طلب کر لیا ہے. واضح رہے کہ گزشتہ روز حمزہ شہباز پنجاب اسمبلی سے 197 ووٹ لیکر وزیراعلیٰ منتخب ہو گئے.

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔