لاہور: انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات ملتوی، بڑی وجہ سامنے آگئی

لاہور: انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات ملتوی، بڑی وجہ سامنے آگئی
کیپشن: Lahore: Intermediate annual exams have been postponed, the main reason has come to light

ویب ڈیسک: لاہور کے پانچ حلقوں میں ضمنی انتخابات کے باعث بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کے پرچے ملتوی کر دیے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ضمنی انتخابات کے پیش نظر ہونے والے کیمسٹری اور انگریزی کے پرچے پانچ حلقوں میں ملتوی کیے گئے ہیں۔

20اپریل کوکیمسٹری اور22کو انگریزی کا پرچہ ہونا تھا، تاہم اب ملتوی کر دیا گیا ہے۔

ترجمان بورڈ آفس کے مطابق اساتذہ کی انتخابات میں ڈیوٹیز کے باعث پرچے ملتوی کئے گئے ہیں۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ملتوی پرچوں کی متبادل تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ جبکہ بورڈ کی جانب سے ثانوی تعلیمی بورڈ نے نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا ہے۔

Watch Live Public News