ویب ڈیسک: مریم بی بی کے اہلخانہ نے پوسٹ مارٹم رپورٹ کو غلظ قرار دیا ہے۔
پبلک نیوز کی مریم بی بی کے بھائی محمد افضل سے ٹیلی فونک گفتگو ہوئی ہے۔
مریم بی بی کے بھائی محمد افضل نے بتایا کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ جھوٹ پر مبنی ہے ، اس کے خلاف ہر قانونی چارہ گوئی کرے گے ۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ کیسے مان سکتا ہوں ، میں نے خود اپنی بہن کے الگ الگ عضا اکھٹے کیے ہے ، اس خالت میں اس کو غسل تک نہیں کروا سکا ۔
ریلوے پولس فیصل آباد نے آج رابطہ کر کے پیش ہونے کا کہا ہے لیکن گھر مہمانوں کے مصروفیت کی وجہ سے نہیں جا سکتا ۔ میری بہن کا ذہنی توازن درست تھا ، وہ میرے بھائی کے بچے بھی پال رہی تھی ۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پولیس کی جانب سے ہم پر ابھی تک کوئی دباؤ نہیں ڈالا گیا ۔