’کچرا اٹھانے والی خاتون جو روانی سے انگریزی بولتی ہے‘

’کچرا اٹھانے والی خاتون جو روانی سے انگریزی بولتی ہے‘

بنگلور(ویب ڈیسک) بھارتی شہر بنگلور میں ایک خاتون کی ویڈیو وائرل ہو رہی جو کچرا چنتی ہے تاہم وہ ایک بہترین لب و لہجے میں انگریزی بھی بولتی ہے.

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جب اس خاتون سے پوچھا گیا کہ تم نے انگریزی کہاں سے سیکھی تو اس نے دعویٰ کیا کہ وہ جاپان میں 7 سال قیام کے بعد بھارت واپس آئی ہے ، لیکن اب اس کی مالی حالت اچھی نہیں ہے۔ بنگلور سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون جو کچرا اٹھانے کا کام کرتی ہے ایک ویڈیو کے بعد انٹرنیٹ پر وائرل ہو گئی ہے۔ وائرل ویڈیو میں خاتون روانی سے انگریزی بول رہی ہے۔ سسیلیا مارگریٹ لارنس کے نام سے شناخت کی جانے والی خاتون کو صاف تلفظ کے ساتھ انگریزی میں بات کرتے ہوئے دیکھا گیا، خاتون کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی. ویڈیو شیئر کرتے ہوئے شاچینہ نے کیپشن میں لکھا ، 'کہانیاں ہمیشہ آپ کے آس پاس ہوتی ہیں۔ آپ کو بس رکنا ہے اور ادھر ادھر دیکھنا ہے۔ کچھ خوبصورت اور کچھ تکلیف دہ اگر آپ میں سے کوئی اسے دیکھتا ہے تو ہم سے رابطہ کریں۔ ' ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر ہونے کے چند گھنٹوں میں ہی وائرل ہو گئی ہے اور سوشل میڈیا صارفین بھی خاتون کا طرز زندگی دیکھ کر حیران ہیں۔ بہت سے صارفین نے کہا کہ سیسلیا اتوار کو باقاعدگی سے چرچ جاتی ہیں۔ ویڈیو دیکھنے کے بعد کچھ لوگوں نے کہا کہ جس نے بھی اس ویڈیو کو پوسٹ کیا اس نے بہت اچھا کیا۔
ایک اور ویڈیو میں خاتون کو گانا گاتے ہوئے سنا جا سکتا ہے.

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔